میڈیکل بورڈ کا اجلاس، ڈاکٹر عاصم حسین کا نفسیاتی ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

میڈیکل بورڈ کا اجلاس، ڈاکٹر عاصم حسین کا نفسیاتی ٹیسٹ لینے کا فیصلہ
میڈیکل بورڈ کا اجلاس، ڈاکٹر عاصم حسین کا نفسیاتی ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) عدالتی حکم پر بنائے گئے میڈیکل بورڈ نے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا نفسیاتی ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم پر ڈاکٹر عاصم حسین کے طبی معائنے کیلئے پانچ ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا جس کا ایک اہم اجلاس ہوا ہے، میڈیکل بورڈ میں ماہر نفسیات، نیورولوجسٹ سمیت 3 پروفیسرز شامل ہیں۔ میڈیکل بورڈ کے اجلاس میں ڈاکٹرز نے سابق مشیر پٹرولیم کا نفسیاتی ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر عاصم حسین کو بلڈ پریشر اور دل کے عوارض بھی لاحق ہیں۔

مزید :

قومی -