آسین راہول کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ آسین بزنس مین راہول شرما کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ نئی دہلی کے ایک ریزورٹ میں ہونے والی شادی کی تقریب میں دولہا اور دلہن کے صرف قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی جب کہ شادی ہندو رسومات کے تحت انجام پائی۔ آسین کی شادی کے موقع پر ان کے بہترین دوست اور بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار بھی تقریب میں پہنچے اور اداکارہ کی نئی زندگی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔واضح رہے اس جوڑی کاگرینڈ ریسیپشن ممبئی میں23جنوری کو ہوگا، جس میں بالی ووڈ کے کئی نامور ستارے شرکت کریں گے۔