سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے اقامہ میں تین ماہ کی توسیع

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے اقامہ میں تین ماہ کی توسیع
سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے اقامہ میں تین ماہ کی توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)پاکستانی حکومت کی درخواست پر سعودی عرب نے پاکستانیوں کے اقامہ کی مدت میں تین ماہ کی توسیع سے متعلق درخواست منظور کرلی ۔

خبررساں ایجنسی آن لائن کے مطابق پاکستانیوں کے اقامہ کی مدت کے خاتمے کی وجہ سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی تھی اور حکومت پاکستان کی درخواست پر سعودی عرب نے اقامہ میں مزید تین ماہ کی توسیع پر آمادگی ظاہر کردی ، اب توسیع کے خواہشمند پاکستانی اپنے اقامہ کی توسیع کے لیے درخواست کریں گے تو سعودی عرب اس پر عمل کرتے ہوئے تین ماہ کی توسیع کردے گا جس کے بعد ہزاروں پاکستانیوں کواقامہ کی توسیع میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی ۔

مزید :

اسلام آباد -