محکمہ صحت نے 1600 کلو مضر صحت گوشت تلف کردیا، 2 ملزمان گرفتار ، مقدمہ درج

محکمہ صحت نے 1600 کلو مضر صحت گوشت تلف کردیا، 2 ملزمان گرفتار ، مقدمہ درج
محکمہ صحت نے 1600 کلو مضر صحت گوشت تلف کردیا، 2 ملزمان گرفتار ، مقدمہ درج

  


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی کے شہری ایک بار پھر مضر صحت گوشت کھانے سے بچ گئے ، محکمہ صحت نے 1600 کلو مضر صحت گوشت تلف کر دیا ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مضر صحت گوشت جھنگ سے راولپنڈی لایا گیا تھا ، داخلی راستے پر چیکنگ کے دوران محکمہ صحت نے ایک گاڑی سے 1600 کلو گرام مضر صحت گوشت برآمد کرلیا۔ جی ایم سلاٹر ہاؤس کا کہنا ہے کہ مضر صحت گوشت وارث خان اور ڈھوک کالا خان کے ہوٹلوں میں سپلائی کیا جانا تھا جسےآگ لگا کر تلف کردیا گیا ہے اور ملزمان غلام مصطفی اور اشتیاق کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی