کیریئر کا آخری میچ جمعہ کو کھیلوں گا، یادرگاربناناچاہتاہوں، بولرز کو اپنی گارکردگی بہتر کرنی ہوگی: شاہد آفریدی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ جمعہ کو آخری انٹرنیشنل میچ کھیلوں گا، نیوزی لینڈ کی سرزمین پر کیریئر کا آخری انٹرنیشنل میچ یادگار بنانا چاہتا ہوں، بولرز کو اپنی گارکردگی بہتر کرنی ہوگی۔
نجی ٹی وی سماءسے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کاکہنا تھا کہ کل نیوزی لینڈ میں کیریئر کا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلوں گا جیت کو یادگار بنانے کی کوشش کروں گا فتح کے جذبے سے میدان میں اتریں گے اور میچ جیتنے کیلئے جان لڑادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل کے میچ کیلئے ٹیم میں کئی تبدیلیاں کریں گے آخری میچ میں بولرز کو اپنی کارکردگی کا گراف بلند کرنا ہوگا، شعیب ملک اور عمر اکمل سے بہت توقعات ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی جارہی ٹی 20 سیریز کا آخری میچ جمعہ کے روز ہوگا جو کپتان آفریدی کے کیریئر کا نیوزی لینڈ کی سرزمین پر آخری انٹرنیشنل میچ ہوگا کیونکہ انہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کررکھا ہے۔
دونوں ٹیمیں ایک ، ایک میچ جیت چکی ہیں،جمعہ کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ ہوگا ۔