عمران فاروق قتل کیس ، 2 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے 2 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان خالد شمیم اور محسن علی کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں حکومت کی طرف سے سانحہ چارسدہ کے سوگ کے اعلان کے باعث کیس کی مزید سماعت نہ ہوسکی اور ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ایک بار پھر اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ۔ کیس کی آئندہ سماعت چار فروری کو ہوگی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان خالد شمیم اورمحسن علی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا گیا تھا، ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔دونوں ملزمان کی طرف سے 264 کا بیان ریکارڈ کرانے کے بعد ان کا جسمانی ریمانڈ ختم کرکے جوڈیشل کردیا گیا تھا جبکہ بیان ریکارڈ نہ کرانے پر ملزم معظم علی تاحال جسمانی ریمانڈ پر ہے۔