چارسدہ حملے کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت، سہولت کاروں کا پتا چل گیا

چارسدہ حملے کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت، سہولت کاروں کا پتا چل گیا
چارسدہ حملے کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت، سہولت کاروں کا پتا چل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) باچا خان یونیورسٹی حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور دہشتگردوں کے سہولت کاروں کا پتا لگالیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی سماءنے پولیس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی کی ایک ہفتے تک ریکی کی گئی اور عمارت کے اندرونی حصوں کی ویڈیو بھی بنائی گئی ۔باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کرنے والادہشتگرد گروپ قومی وطن پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ پر حملے میں بھی ملوث تھا۔

دہشتگردوں کے ڈی این کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں جبکہ حملہ آوروں کے سہولت کاروں کا سراغ بھی مل گیا ہے۔ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے درہ آدم خیل اور خیبر ایجنسی میں چھاپے بھی مارے گئے ہیں۔ آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران تمام سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید :

چارسدہ -