سابق این ڈی ایس چیف نے بھارتی قونصلیٹ کی ایما پر حملہ کرایا، ثبوت مل گئے: نجی ٹی وی چینل

سابق این ڈی ایس چیف نے بھارتی قونصلیٹ کی ایما پر حملہ کرایا، ثبوت مل گئے: نجی ...
سابق این ڈی ایس چیف نے بھارتی قونصلیٹ کی ایما پر حملہ کرایا، ثبوت مل گئے: نجی ٹی وی چینل

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق این ڈی ایس چیف نے بھارتی قونصلیٹ کی ایما پر حملہ کرایاپاکستان نے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے ثبوت اکٹھے کرلیے ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کی خفیہ ایجنسی ’’ نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی ‘کے سابق سربراہ رحمت اللہ نبیل جو کہ افغان صدر کے پاکستان کے دورے پر احتجاجاً مستعفی ہوگئے تھے انہوں نے چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ کرایا ہے۔

پاکستان کو سابق این ڈی ایس چیف کے باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں براہ راست ملوث ہونے کے ثبوت مل گئے ہیں ۔ رحمت اللہ نبیل کو افغانستان میں بھارتی قونصلیٹ نے پاکستان میں حملے کیلئے ٹاسک دیا تھا جس پر انہوں نے حملے کیلئے ملا عمر منصور سے حملہ آور مانگے جبکہ معاوضہ بھی انہوں نے ہی طے کیا۔

سابق این ڈی ایس چیف افغانستا ن میں موجود کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملافضل اللہ پر کافی اثرورسوخ رکھتے ہیں جبکہ ان کے بھارتی قونصلیٹ کے ساتھ بھی قریبی مراسم ہیں۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں