سپریم کورٹ کااین اے 153ملتان میں دوبارہ انتخابات کا حکم ،دیوان عاشق بخاری کی درخواست خارج

سپریم کورٹ کااین اے 153ملتان میں دوبارہ انتخابات کا حکم ،دیوان عاشق بخاری کی ...
سپریم کورٹ کااین اے 153ملتان میں دوبارہ انتخابات کا حکم ،دیوان عاشق بخاری کی درخواست خارج

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ نے این اے 153ملتان میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دےدیا۔سماءنیوز کے مطابق ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف دیوان عاشق بخاری کی درخواست خارج کر دی گئی ،مخالف امیدوار کی درخواست پر ٹریبونل نے دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا ۔

اس سے قبل الیکشن ٹریبونل نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر این اے 153 ملتان سے منتخب رکن قومی اسمبلی دیوان عاشق بخاری کو نااہل قرار دیا تھا اور الیکشن کمیشن نے ٹریبونل کے حکم پر حلقے میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کیا تھا۔

مزید : قومی /اہم خبریں