وزیراعظم کی امریکی نائب صدر اور افغان صدر سے ملاقات،چارسدہ حملے کی مذمت، افغان مفاہمتی عمل کا جائزہ لیاگیا

وزیراعظم کی امریکی نائب صدر اور افغان صدر سے ملاقات،چارسدہ حملے کی مذمت، ...
وزیراعظم کی امریکی نائب صدر اور افغان صدر سے ملاقات،چارسدہ حملے کی مذمت، افغان مفاہمتی عمل کا جائزہ لیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیووس(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے امریکی نائب صدر جوبائیڈن اور افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی مذمت اور افغان مفاہمتی عمل کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سوئٹزر لینڈ میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے موجود ہیں جہاں انہوں نے امریکی نائب صدرجوبائیڈن اور افغان صدراشرف غنی سے ملاقات کی۔ امریکی وزیرخارجہ جان کیری ، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقات دوستانہ ماحول میں ہوئی، امریکی نائب صدر اور افغان صدرنے چارسدہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت کی اور دہشتگردی پرافسوس کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دہشتگردی و انتہاپسندی کیخلاف پاکستانی قوم کے عزم کوسراہا۔ شرکا نے افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کا جائزہ لیا،تمام رہنماؤں نے افغانستان پر 4 ملکی اجلاسوں پراظہار اطمینان کیا اورافغانستان میں امن یقینی بنانے اورمفاہمتی عمل کے مقصدپرتوجہ مرکوز کرنے پر اتفاق کیا۔