ٹیکس ایمنسٹی ترمیمی بل 2016ءاپوزیشن کی غیر موجودگی میں ہی منظور کر لیا گیا

ٹیکس ایمنسٹی ترمیمی بل 2016ءاپوزیشن کی غیر موجودگی میں ہی منظور کر لیا گیا
ٹیکس ایمنسٹی ترمیمی بل 2016ءاپوزیشن کی غیر موجودگی میں ہی منظور کر لیا گیا

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کال دھن سفید کرنے کا انکم ٹیکس ایمنسٹی ترمیمی بل 2016ءاپوزیشن کی غیر موجودگی میں ہی پاس کر لیا گیا ہے، اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی بھی بل کی منظوری روکنے کے کام نہ آ سکی۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں انکم ٹیکس ایمنسٹی ترمیمی بل 2016ءپیش کیا گیا تو اپوزیشن نے اس کی شدید مخالفت کی اور پی ٹی آئی اراکین نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ پی ٹی آئی کے رہنماءاسد عمر سے بل کے حوالے سے اظہار خیال کرنا چاہا تو انہیں بولنے سے روک دیا گیا جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی اور اجلاس سے واک آﺅٹ کر گئے تاہم ان کی غیر موجودگی میں ہی ایمنسٹی بل کی منظوری دیدی گئی۔

مزید : قومی /اہم خبریں