شمسی توانائی کی موجودہ بجلی نظام میں براہ راست شمولیت،چین پی وی توانائی صلاحیت میں سرفہرست آ گیا
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک )چین نے 2015میں فوٹو وولٹیک توانائی صلاحیت میں جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور دنیا بھر میں پی وی پاور کی صلاحیت کے اعتبار سے سرفہرست آ گیا ہے ۔ چین کی سرکاری خبر ایجنسی شنہوا کے مطابق چائنہ فوٹو وولٹیک انڈسٹری ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ چین نے گذشتہ سال پی وی توانائی صلاحیت میں 15گیگاواٹ کا اضافہ کیا جو سالانہ 40فیصد اضافہ ہے ۔
واضح رہے کہ فوٹو وولٹیک (پی وی )شمسی توانائی کو براہ راست موجودہ بجلی میں تبدیل کئے جانے کے ایک طریقے کا نام ہے ۔