بند روڈ سے طالبان سے تعلق رکھنے والا مبینہ دہشت گرد گرفتار

بند روڈ سے طالبان سے تعلق رکھنے والا مبینہ دہشت گرد گرفتار
بند روڈ سے طالبان سے تعلق رکھنے والا مبینہ دہشت گرد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بند روڈ سے طالبان سے تعلق رکھنے والا مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گرد کو سی آئی اے نے بند روڈ پر بس اڈے کے قریب سے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلو دھماکہ خیز مواد، 2 ڈیٹونیٹرز اور بڑی مقدار میں بال بیئرنگ برآمد کر لئے ہیں۔ سی آئی اے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام علی فراز ہے اور وہ لاہور ہی کے علاقے مرغزار کا رہائشی ہے۔
سی آئی اے پولیس کے مطابق علی فراز نے اپنے ابتدائی بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور اسے بس اڈے کی ریکی اور بھیڑ کے وقت بم نصب کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا جانا تھا۔ پولیس نے علی فراز کے دیگر ساتھیوں کی موجودگی کے امکان کے پیش نظر اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید :

لاہور -