قومی اسمبلی میں پی آئی اے کارپوریشن کو کمپنی میں تبدیل کرنے کا بل منظور، اپوزیشن کا احتجاج
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کارپوریشن کو کمپنی بنانے کا بل قومی اسمبلی میں منظور کرلیا گیا ہے اور اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کارپوریشن کو کمپنی میں تبدیل کرنے کا بل شیخ آفتاب نے پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ بل پاس ہونے پر اپوزیشن نے ایک بار پھر احتجاج کیا اور کہا کہ پی آئی اے کو کارپوریشن میں تبدیل کرنے کا بل ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا، اس بل کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔