جنگلات کو کاٹ کر زمینوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے راجن پور کے جنگلات پر قبضہ کر رکھا ہے: عمران خان

جنگلات کو کاٹ کر زمینوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے ...
جنگلات کو کاٹ کر زمینوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے راجن پور کے جنگلات پر قبضہ کر رکھا ہے: عمران خان

  


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جنگلات کو کاٹ کر زمینوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی نے راجن پور کے جنگلات پر قبضہ کر رکھا ہے، 2018 ءتک ایک ارب 200 کروڑ درخت لگائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں گزشتہ 10 سال میں 200 ارب کے جنگلات کاٹ دیئے گئے، چیچہ وطنی کے جنگلات سے 40 ہزار شیشم کے جنگلات کاٹ دیئے گئے جبکہ گلوبل وارمنگ کے باعث بھی جنگلات کم ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کو کاٹ کر زمینوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے، خیبرپختونخواہ حکومت نے جنگلات کی دو ہزار ایکڑ زمین واگزار کرائی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ گلوبل وارننگ دنیا میں سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے جس سے نمٹنے کیلئے جنگلات انتہائی ضروری ہیں۔ اگلے تین مہینوں میں 25 کروڑ درخت لگا رہے ہیں اور مقامی لوگ ان کی حفاظت کریں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں