حکومت کا افغان سموں کے پاکستان میں سگنل روکنے کیلئے معاہدے کا فیصلہ

حکومت کا افغان سموں کے پاکستان میں سگنل روکنے کیلئے معاہدے کا فیصلہ
حکومت کا افغان سموں کے پاکستان میں سگنل روکنے کیلئے معاہدے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے افغان سموں کے پاکستان میں سگنل روکنے کیلئے افغان حکومت سے معاہدے کا فیصلہ کر لیا ہے اور جلد ہی اس مقصد کیلئے افغان حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں افغان موبائل کمپنیوں کی رومنگ بند کر دی گئی ہے لیکن بارڈر کے قریب افغان سرزمین پر لگے ٹاورز کے سگنل پاکستان میں آتے ہیں جس کی وجہ سے افغان سمیں پاکستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال ہو رہی ہیں۔
پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے بعد پاکستان میں افغان سموں کے استعمال کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے گا جبکہ پاکستانی سموں کو بھی غیر قانونی طور پر افغانستان میں استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -