زمبابوین باﺅلر برائن ویٹوری کا باﺅلنگ ایکشن مشکوک قرار، 14 روز میں ٹیسٹ دیں گے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) زمبابوین کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے باﺅلر برائن ویٹوری کا باﺅلنگ ایکشن بھی مشکوک قرار دیدیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان کا باﺅلنگ ایکشن بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ کے دوران رپورٹ کیا گیا۔ برائن ویٹوری کو اب 14 روز کے درمیان آئی سی سی کے ٹیسٹ سینٹر میں باﺅلنگ ایکشن کا معائنہ کرانا ہو گا تاہم وہ اس وقت تک باﺅلنگ کر سکتے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ برائن ویٹوری کے ایکشن سے متعلق میچ آفیشلز کی رپورٹ زمبابوین ٹیم کی انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔ 25 سالہ ویٹوری نے اگست 2011 میں اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور وہ زمبابوے کی جانب سے 4 ٹیسٹ، 19 ون ڈے انٹرنیشنل اور 11 ٹی 20 میچ کھیل چکے ہیں۔