کراچی میں حساس ادارے کی نشاندہی پر چھاپہ ،11دہشت گرد گرفتار،ہٹ لسٹ برآمد

کراچی میں حساس ادارے کی نشاندہی پر چھاپہ ،11دہشت گرد گرفتار،ہٹ لسٹ برآمد
کراچی میں حساس ادارے کی نشاندہی پر چھاپہ ،11دہشت گرد گرفتار،ہٹ لسٹ برآمد

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی کے علاقے محمد خان کالونی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 11دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حساس ادارے کی اطلاع پر کاونٹر ٹیرزریزم ڈیپارٹمنٹ نے محمد خان کالونی میں چھاپہ مار کر 11دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی نے ملزمان کے قبضے سے 10آئی ای ڈی ،5راکٹ لانچراور5دستی بم بر آمد کر لیے ۔انچار سی ٹی ڈی علی رضا کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سرکاری عمارتوں پر کراچی ائیرپورٹ حملے کی طرز کا حملہ کرنا چاہتے تھے اور ملزمان سے ہٹ لسٹ بھی بر آمد ہوئی ہے جس میں ایس ایس پی ملیز اور لیاری کے نام شامل ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعد م تنظیموں القائدہ اور لشکر جھنگوی سے ہے

مزید : کراچی