لاہور شہر میں بجلی جزوی طور پر بحال ہونا شروع

لاہور شہر میں بجلی جزوی طور پر بحال ہونا شروع
لاہور شہر میں بجلی جزوی طور پر بحال ہونا شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور اور گرد نواح کے علاقوں میں بجلی جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی ہے جبکہ اگلے 3گھنٹوں میں بجلی مکمل طور پر بحال ہو جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ بجلی کے بریک ڈاﺅن کے بعد بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اور لاہور شہر کے کئی علاقوں کی بجلی بحال کر دی گئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ صوبائی دارلحکومت کے تمام علاقوں میں بجلی کی مکمل بحالی میں سو سے تین گھنٹے کا وقت درکار ہے ۔واضح رہے کہ گڈوتھرمل پاورہاو¿س کے500کےوی گرڈاسٹیشن کے ٹرانسفارمر میں آگ لگنے سے ملک کے بیشتر حصوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی جسکی بحالی کا عمل جاری ہے ۔

مزید :

لاہور -