ہائی کورٹ :توہین عدالت ، بل درست نہ کرنے پر لیسکو کے سربراہ سمیت 4افسروں کو نوٹس جاری

ہائی کورٹ :توہین عدالت ، بل درست نہ کرنے پر لیسکو کے سربراہ سمیت 4افسروں کو ...
ہائی کورٹ :توہین عدالت ، بل درست نہ کرنے پر لیسکو کے سربراہ سمیت 4افسروں کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجودبجلی کابل درست نہ کرنے پرچیف ایگزیکٹوآفیسرلیسکوقیصرزمان سمیت 4افسران کوتوہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے 4فروری کوجواب طلب کرلیا۔ جسٹس مامون رشیدشیخ نے سبزہ زارکے رہائشی شہری محمدبلال ہاشمی کی درخواست پرسماعت کی۔درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ ڈھولنوال سب ڈویژن کے میٹرریڈرنے اس کے بجلی کے بل میں مئی سے ستمبر2013ءتک کے 340ناجائزیونٹ شامل کردیئے۔بل میں ناجائزیونٹس کی درستی کے لئے لیسکوحکام کودرخواستیں دیں لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی جس پراس نے ہائیکورٹ سے رجوع کیااورعدالت عالیہ نے 10 جولائی 2015ءکودرخواست نمٹاتے ہوئے لیسکوحکام کوبل 15روزمیں درست کرنے کاحکم دیا لیکن لیسکوافسران نے عمل نہیں کیا۔درخواست گزارکے مطابق بجلی کابل درست نہ ہونے کی وجہ سے نومبرمیں 15ہزار436 روپے کابل آگیا۔درخواست گزارکے وکیل نے عدالت سے استدعاکی کہ حکم عدولی پرچیف ایگزیکٹوآفیسرقیصرزمان،ایکسئن لیسکو گلشن راوی احمدشہزاد،اسسٹنٹ مینجرکسٹمرسروسز ریونیوگلشن راوی عمران انوراورایس ڈی اوڈھولنوال سب ڈویژن اویس طاہرکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزید :

لاہور -