اردن کے شاہ عبداللہ کا صدر ممنون حسین سے ٹیلی فونک رابطہ،سانحہ چارسدہ پر اظہار افسوس

اردن کے شاہ عبداللہ کا صدر ممنون حسین سے ٹیلی فونک رابطہ،سانحہ چارسدہ پر ...
اردن کے شاہ عبداللہ کا صدر ممنون حسین سے ٹیلی فونک رابطہ،سانحہ چارسدہ پر اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اردن کے شاہ عبداللہ نے صدر ممنون حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے سانحہ چارسدہ پرافسوس کا اظہار کیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ نے صدر ممنون حسین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ چارسدہ حملے کی مذمت کرتے ہیں ،دکھ کی اس گھڑی میں اردن کے عوام پاکستان کے ساتھ ہیں ۔سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے مصالحتی کردار ادا کرنے پر شاہ عبداللہ نے کہا کہ مسلم امہ کے اتحاد کے لیے پاکستانی کوششیں قابل تعریف ہیں ۔ صدر ممنون حسین نے پاکستان کے مصالحتی کردار کو سراہنے پر شاہ عبداللہ کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ حکمت عملی تیار کرنی چاہیے ۔

مزید :

قومی -