وزیر اعظم چارسدہ حملے کی تحقیقاتی پیشرفت کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں :ترجمان وزیراعظم ہاوس

وزیر اعظم چارسدہ حملے کی تحقیقاتی پیشرفت کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں :ترجمان ...
وزیر اعظم چارسدہ حملے کی تحقیقاتی پیشرفت کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں :ترجمان وزیراعظم ہاوس

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم چارسدہ حملے کی تحقیقاتی پیشرفت کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں ،آرمی چیف جنر ل راحیل شریف اور وزیر اعظم نے حملے پر مشاورت کی جس کے بعد افغان قیادت سے رابطہ کیا گیا ۔ترجمان وزیر اعظم ہاوس نے کہا ہے کہ نوازشریف کو چارسدہ حملے سے متعلق لمحے لمحے کی اطلاعات دی جا رہی ہیں ۔سانحہ چارسدہ کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنر ل راحیل شریف سے بھی مشاورت کی جس کے بعد جنرل راحیل شریف نے افغان قیادت سے رابطہ کیا ۔ترجمان وزیر اعظم ہاوس نے کہا کہ ضرب عضب کی کامیابیوں سے دہشت گرد شدید مایوسی کا شکار ہیں اور اسی مایوسی میں بزدلانہ حملے کر رہے ہیں ۔

مزید : قومی