وہ آدمی جسے دنیا بھر کی خواتین اپنی عریاں تصاویر بھیج رہی ہیں اور وہ تنگ آچکا ہے

ماسکو (نیوز ڈیسک) امریکی خفیہ ایجنسیوں سے بغاوت کرنے والے عالمی شہرت یافتہ جاسوس ایڈورڈ سناﺅڈن نے حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر سے ان کی مداح خواتین انہیں اپنی عریاں تصاویر بھیج رہی ہیں، جبکہ وہ اس صورتحال سے بہت پریشان ہو چکے ہیں۔
سناﺅڈن نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا کہ خصوصاً کرسمس کے موقع پر انہیں بے شمار خواتین نے اپنی عریاں تصاویر بھیجیں۔ انہوں نے خواتین کی محبت کا شکریہ ادا کیا لیکن انہیں یاد دلایا کہ وہ ایک گرل فرینڈ رکھتے ہیں اور اس قسم کے غیر مناسب تحائف سے تنگ پڑچکے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ان کے ساتھ کئے جانے والے ہر رابطے کی جاسوسی کی جاتی ہے، لہٰذا انہیں بھیجی گئی تصاویر ان کے علاوہ خفیہ ایجنسیوں کے پاس بھی یقینا جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ ایڈورڈ سناﺅڈن کی طرف سے امریکی خفیہ ایجنسیوں کی ہزاروں دستاویزات منظرعام پر لانے کے بعد سے امریکی حکومت ان کا تعاقب کررہی ہے، جبکہ وہ روس میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔