عمران فاروق قتل کیس ،چوہدری نثار نے ملزم خالد شمیم کی میڈیا سے گفتگو کا نوٹس لے لیا ،پولیس انچار ج معطل

عمران فاروق قتل کیس ،چوہدری نثار نے ملزم خالد شمیم کی میڈیا سے گفتگو کا نوٹس ...
 عمران فاروق قتل کیس ،چوہدری نثار نے ملزم خالد شمیم کی میڈیا سے گفتگو کا نوٹس لے لیا ،پولیس انچار ج معطل

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم کی میڈ یا سے گفتگو کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پولیس گارڈ کے انچار ج کو معطل کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر خالد شمیم کی میڈیا سے گفتگو کرنے پر چوہدری نثار نے نوٹس لیا اور خالد شمیم کو عدالت میں پیش کرنے والے پولیس گارڈ کے انچار ج کو معطل کردیا ۔چوہدری نثار نے کہا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں صرف سچائی اور انصا ف کو مقدم رکھا جائے گا ،کیس کو میڈ یا سرکس بنانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی ۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران فاروق قتل کیس کو ایک عدالتی کیس ہی رہنے دیا جائے ۔

مزید : قومی