رائے ونڈ اور لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سر چ آپریشن ،متعدد مشتبہ افراد گرفتار

رائے ونڈ اور لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سر چ آپریشن ،متعدد مشتبہ ...
رائے ونڈ اور لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سر چ آپریشن ،متعدد مشتبہ افراد گرفتار

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) رائے ونڈ اور صوبائی دارلحکومت کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے نو لکھا ،مصری شاہ ،ٹاﺅن شپ ،گرین ٹاﺅن اور ریلوے سٹیشن کے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن دہشت گردوںکی موجودگی کی طلاع پر کیا گیا اور حراست میں لیے گئے افراد کو شناختی کوائف نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے ۔دوسری جانب رائے ونڈ میں بھی پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 20مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔

مزید : لاہور