دہشتگردوں کے خلاف پاکستانی کوششوں کی حمایت اورتعاون جاری رکھیں گے:چین

دہشتگردوں کے خلاف پاکستانی کوششوں کی حمایت اورتعاون جاری رکھیں گے:چین
دہشتگردوں کے خلاف پاکستانی کوششوں کی حمایت اورتعاون جاری رکھیں گے:چین

  


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے کہاہے کہ وہ قومی سلامتی اورعوام کی بہتری کیلئیے دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت اورتعاون جاری رکھے گا۔

غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات ترجمان چینی وزارت خارجہ نے بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران کہی۔ ترجمان نے چارسدہ میں باچاخان یونیورسٹی میں پیش آنے والے دہشتگردواقعے کی سخت مذمت کی اورکہاکہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی جانب سے جاری اقدامات کی حمایت کرتے ہیں ،چین قومی سلامتی عوام کے معیارزندگی کوبہتربنانے کیلئے پاکستان کی جانب سے کئے گئے اقدامات میں اس کے ساتھ کھڑاہے۔

مزید : بین الاقوامی