دنیا کا وہ شہر جہاں WiFi پر پابندی لگادی گئی، وجہ بھی ایسی پریشان کن کہ جان کر آپ بھی سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے

دنیا کا وہ شہر جہاں WiFi پر پابندی لگادی گئی، وجہ بھی ایسی پریشان کن کہ جان کر ...
دنیا کا وہ شہر جہاں WiFi پر پابندی لگادی گئی، وجہ بھی ایسی پریشان کن کہ جان کر آپ بھی سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم (نیوز ڈیسک) ٹیلی فون کی تاروں کے ذریعے انٹرنیٹ تک رسائی کی ٹیکنالوجی اب پرانی ہوچکی ہے اور دنیا وائرلیس انٹرنیٹ کے دور میں داخل ہوچکی ہے۔ غریب ممالک میں بھی عوام کو وائی فائی انٹرنیٹ فراہم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن یورپی ملک اٹلی کے ایک شہر کے میئر نے بچوں کے لئے وائی فائی کے نقصانات سے گھبرا کر سکولوں سے وائی فائی کے خاتمے کا حکم دے دیا ہے۔
نیوز سائٹ ’دی لوکل‘ کے مطابق بورگو فرانکو ڈی ایوریا ٹاﺅن کے میئر لیویو تولا نے کچھ تحقیقات کا مطالعہ کیا جن میں بتایا گیا تھا کہ وائی فائی کے سگنل ننھے بچوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ یہ تحقیقات پڑھنے کے بعد میئر نے حکم جاری کردیا کہ بچوں کے سکولوں سے وائی فائی کا خاتمہ کردیا جائے اور انٹرنیٹ کی فراہمی کے لئے روایتی طریقے کا استعمال کیا جائے۔ ان کے اس فیصلے پر ایک ہنگامہ برپاہوگیا ہے اور انہیں پرانی سوچ کا حامل دقیانوسی شخص قرار دیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: Wi-Fi سے 100 گنا تیز ٹیکنالوجی Li-Fi آگئی، کس طرح کام کرتی ہے اور خصوصیات کیا ہیں؟ جان کر تمام انٹرنیٹ صارفین خوشی سے کِھل اٹھیں گے
میئر لیویو تولا کا کہنا ہے کہ وائی فائی کے مکمل طور پر محفوظ ہونے کے متعلق ابھی تک حتمی سائنسی تحقیق دستیاب نہیں ہے، لہٰذا اگرچہ لوگ ان پر تنقید کررہے ہیں مگر وہ اپنے فیصلے کو درست سمجھتے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ آج سے چند سال بعد لوگ ان کا شکریہ ادا کررہے ہوں۔
واضح رہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے وائی فائی کے متعلق تشویش کا اظہار کیا جا چکا ہے۔ کچھ سائنسی تحقیقات میں بھی وائی فائی کے الیکٹرومیگنیٹک سگنلز کو بچوں میں خلیات کی نشوونما کے لئے نقصان دہ قرار دیا جاچکا ہے، تاہم ابھی اس ضمن میں سائنسدان کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -