اگر آپ اچھی لڑکی کے متلاشی ہیں تو۔۔۔ وہ بات جس پر عمل کرکے آپ مستقبل کے بڑے نقصان سے بچ سکتے ہیں

اگر آپ اچھی لڑکی کے متلاشی ہیں تو۔۔۔ وہ بات جس پر عمل کرکے آپ مستقبل کے بڑے ...
اگر آپ اچھی لڑکی کے متلاشی ہیں تو۔۔۔ وہ بات جس پر عمل کرکے آپ مستقبل کے بڑے نقصان سے بچ سکتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) شادی زندگی کا سب سے خوبصورت موقع ہوتا ہے اور اس میں انسان بندھنے کے بعد نئی زندگی شروع کرتا ہے۔اگر آپ کا جیون ساتھی آپ کی توقعات کے مطابق نہ ہوتوکافی مسائل جنم لیتے ہیںاگر آپ نے شادی کا ارادہ کرلیا ہے توآئیے آپ کو ایسے مشورے دیتے ہیں جن پر عمل کرکے آپ بہترین لڑکی ڈھونڈ سکیں گے۔
*کوشش کریں کہ ایسی لڑکی ڈھونڈی جائے جس کی طبیعت آپ سے ملتی ہو۔مثال کے طور پر اگر آپ گھومنے پھرنے کے شوقین ہیں اور آپ کو ایسا جیون ساتھی مل جائے جو گھرمیں رہنا پسند کرتا ہے تو پھر مسائل جنم لیں گے۔
*کیا آپ اپنے جیون ساتھی کی بات بغور سن سکتے ہیں،اگر جواب ہاں میں ہے تو یہ ایک اچھی عادت شمار ہوگی۔
*کیاآپ ہر وقت بہترین کے متلاشی ہیں جیسے صاف رہناتو پھر ایسی لڑکی کی تلاش کریں جو خود بھی صفائی پسند کرتی ہو۔اگر آپ خود بھی صفائی پسند نہیں تو پھر ایسی لڑکی کی تلاش نہ کریں جو بہت زیادہ صفائی پسند ہو کیونکہ اس طرح آپ کی لڑائی کا امکان رہے گا۔
*اگر آپ کفایت شعار ہیں تو جیون ساتھی میں بھی یہ خصوصیت ہونا ضروری ہے۔
*کبھی بھی ظاہری خوبصورتی پر نہ جائیں بلکہ یہ دیکھیں کہ اس لڑکی کی طبیعت کیسی ہے۔
*جب آپ کو اپنے خوابوں کی شہزادی مل جائے تو یہ دیکھیں کہ کیا وہ آپ کی طرف بھی مائل ہے یا نہیں ۔اگر وہ آپ کی طرف مائل نہیں تو اپناوقت ضائع نہ کریں۔
*کیاوہ لڑکی آپ کو اپنے گھر والوں اور دوستوں میں اہمیت دیتے ہوئے آپ کی عزت کرواتی ہے؟
*کیا وہ آپ کو زندگی کی جانب مثبت طریقے سے دیکھنے پر راغب کرنے کے ساتھ آپ کا حوصلہ بندھاتی ہے؟
*کیا اس کی عدم موجودگی میں آپ اداس ہوجاتے ہیں اور انجانی اداسی کا شکار ہوجاتے ہیں؟
*اسے دیکھ کر آپ کو بے حد خوشی محسوس ہوتی ہے؟
*کیا وہ بھی آپ سے اتنا ہی پیار کرتی ہے جتنا آپ اس سے محبت کرتے ہیں؟
اگر اس سوالوں کا جواب ’ہاں‘ میں ہے تو بالکل بھی دیر نہ لگائیں اور فوری طور پر اس سے شادی کرلیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -