سابق محبوب نے نوجوان لڑکی کو وہ بات کہہ دی کہ وہ سارے کام چھوڑ کرایسا کام کرنے نکل پڑی کہ اب ہرمرد اس کا دیوانہ ہے

سابق محبوب نے نوجوان لڑکی کو وہ بات کہہ دی کہ وہ سارے کام چھوڑ کرایسا کام کرنے ...
سابق محبوب نے نوجوان لڑکی کو وہ بات کہہ دی کہ وہ سارے کام چھوڑ کرایسا کام کرنے نکل پڑی کہ اب ہرمرد اس کا دیوانہ ہے

  

سڈنی(نیوزڈیسک)اگر وزن بڑھ جائے تو انسان کی کوشش ہوتی ہے کہ اسے کم کیا جائے لیکن سستی اور کاہلی کی وجہ سے ایسا نہیں کرپاتا۔تاہم کوئی طنز کردے تو پھر انسان پر وزن کم کرنے کا جنون سوار ہوجاتا ہے اور ایسا ہی کچھ آسٹریلوی جواں سال لڑکی کے ساتھ بھی ہوا جس کا وزن کالج میں ملنے والی غذا کی وجہ 119کلوگرام سے تجاوز کرچکا تھالیکن اس کے سابق محبوب نے اسے ’موٹی‘ کہا تو اس نے وزن کم کرنے کی ٹھانی۔

’میرے موٹاپے کی وجہ میرے جسم میں یہ چیز تھی جس سے نجات حاصل کرتے ہی 35 کلو وزن کم ہوگیا‘ خاتون نے وزن میں اضافے کی ایسی وجہ بتادی جس کی جانب موٹے لوگ کبھی دھیان ہی نہیں دیتے

تفصیلات کے مطابق سڈنی کی رہائشی 25سالہ ہیلے ویسٹوبی کا کہنا ہے کہ جب اس نے یونیورسٹی میں داخلہ لیا تو اس کا وزن تیزی سے بڑھنے لگا جس کی وجہ وہاں کا لائف سٹائل تھا۔”جب میں یونیورسٹی گئی تو صرف65کلوگرام کی تھی لیکن چند ہی مہینوں میں موٹی ہونے لگی جس کی وجہ کالج کا کھانا،ورزش سے دوری، رات کی پارٹیاں اور جنک فوڈ تھا۔“ہیلے کا کہنا ہے کہ اسے پتا ہی نہ لگا اور اس کا وزن 119کلوگرام ہوچکا تھااور ایک دن وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ لڑ رہی تھی کہ لڑکے نے اسے ’موٹا‘ ہونے کاطعنہ دےد یا۔”ایک دن ہم معمولی سی چیز پر بحث کررہے تھے کہ اس نے مجھے کہا کہ میرا وزن بہت زیادہ ہوگیا ہے۔مجھے معلوم تھا کہ اس نے یہ حرکت جان بوجھ کر نہیں کی اور اس کی زبان پھسل گئی ہے لیکن میرے لاشعور میں یہ بات بیٹھ گئی کہ میں بہت موٹی ہوگئی ہوں اور اب مجھے یہ وزن کم کرنا ہوگا۔میں نے اپنا وزن کیا تو میرے پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ میں 119کلوگرام کی ہوچکی تھیَ“ اس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے بعد اس نے تہیہ کیا کہ وہ ہر حال میں اپنا وزن کم کرے گی اورپھر اس نے ورزش شروع کرنے کے ساتھ کھانے پر توجہ دی۔”میں نے سوچا کہ سب سے پہلے ایسا مقصد رکھا جائے جو کہ حاصل کیااجاسکے اور میں نے سوچاکہ 5کلووزن کم کروں۔میں نے جنک فوڈ اور الکوحل چھوڑ دی اور میں حیران رہ گئی کہ میرا 5کلو وزن دنوں میں کم ہوگیا۔“اس کا کہنا ہے کہ اس نے ورزش بھی شروع کردی اور ساتھ کلین فوڈ کی طرف توجہ دی اور تیزی سے اس کا وزن کم ہونے لگا اور وہ اب تک65کلو وزن کم کرچکی ہے اور اس کا وزن 54کلوگرام ہوگیا ہے۔”میں ہر روز صبح ساڑھے پانچ بجے اٹھتی ہوںاور ورزش کے بعدجو کے دلیے کا ناشتہ کرتی ہوں،دوپہر میں 200گرام گوشت سبزیوں کے ساتھ اور رات میں بھی یہی کھانا کھاتی ہوں۔“ اس کا کہناہے کہ الکوحل سے بچنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ اسے پینے سے جسم میں اس قدر زیادہ چینی داخل ہوتی ہے کہ انسان موٹاپے کا شکار ہونے لگتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اب وہ اس قدر وزن کم کرچکی ہے کہ تمام لوگ اور خصوصی طور پرمرد اس کی بہت زیادہ تعریف کرتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس