گلوبلائزیشن سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے: عبدالباسط، ناصر حمید خان

گلوبلائزیشن سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے: عبدالباسط، ناصر حمید خان

لاہور (کامرس رپورٹر) گلوبلائزیشن نے جو معاشی مواقع پیدا کیے ہیں اْن سے نہ صرف ترقی یافتہ بلکہ ترقی پذیر ممالک بھی بھرپور مستفید ہورہے ہیں لیکن وسائل اور صلاحیتوں سے مالامال ہونے کے باوجود پاکستان فائدہ اٹھانے میں ناکام رہا ہے۔ ضروری ہے کہ ایسی پالیسیوں تشکیل دیں اور منصوبہ بندی کی جائے جو گلوبلائزیشن کی وجہ سے پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور چیلنجز سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط، نائب صدر محمد ناصر حمید خان اور دیگر ماہرین نے گلوبلائزیشن کے اثرات پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دیگر ماہرین میں سٹینڈنگ کمیٹی برائے پبلک پرائیویٹ لنکیج اور انٹرپنیورشپ کی کنوینر عظمیٰ منظر، لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی رکن اویس سعید پراچہ، نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے سابق چیئرمین خواجہ خالد فاروق، ایسوسی ایشن آف چائنکہ کے صدر وانگ ژیہائی، چودھری انیس اقبال، سہیل ملک، علی خان، عابد شیروانی، حسن امجد، احمد قریشی، عتیق احمد، احمد سعید اور عمران خواجہ شامل تھے۔

۔لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط اور نائب صدر محمد ناصر حمید خان نے کہا کہ گلوبلائزیشن کا عمل ہر گزرتے دن کے ساتھ تیز ہورہا ہے اور یہ جاری رہے گا چاہے کوئی ملک اسے پسند کرتا ہے یا نہیں لہذا چیلنجز سے گھبرانے کے بجائے ان کا سامنا کرنے کے لیے حکمت عملی وضع کی جائے۔ سٹینڈنگ کمیٹی برائے پبلک پرائیویٹ لنکیج اور انٹرپنیور شپ کی کنوینر عظمیٰ مظر نے صنعتی شعبے کی مسابقتی صلاحیت بڑھانے، انسانی وسائل کی ترقی ، بہترین معاشی پالیسیوں اور کاروباری افراد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید : کامرس