واکس ویگن کا بریک میں خرابی پر چین سے اپنی 50 ہزارگاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان

واکس ویگن کا بریک میں خرابی پر چین سے اپنی 50 ہزارگاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان

بیجنگ (اے پی پی) جرمنی کی موٹر ساز کمپنی ’’ واکس ویگن ‘‘ نے بریک میں خرابی کی شکایات پر چین سے اپنی 50 ہزار کے قریب گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان کردیا۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس منصوبے کے تحت یکم جولائی 2012 ء سے 6 اگست 2015 ء کے دوران تیار کی گئی بیٹلز گاڑیاں اور جولائی 2012 ء سے 6 جولائی 2013 ء کے دوران تیار کی گئی گولف گاڑیاں واپس منگوائی جائیں گی۔یاد رہے کہ ان گاڑیوں کی بریکوں میں خرابی کے باعث ان کو کنٹرول کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

مزید : کامرس