کاشتکاروں کو کنوار گندل کی کاشت یکم فروری سے شروع کرنے کی ہدایت

کاشتکاروں کو کنوار گندل کی کاشت یکم فروری سے شروع کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(بیورورپورٹ ) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو کنوار گندل کی کاشت یکم فروری سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کنوار گندل کاپودا کھیتوں میں لگانے کے ساتھ ساتھ گھروں اور گملوں میں بھی ضروری استعمال اور ذیبائش کے لئے لگایا جا سکتاہے۔

انہوں نے بتایاکہ کنوار گندل کے پودے کاتنا نہیں ہوتا بلکہ اس کے پتے تنانما ہی ہوتے اور گودے سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ کنوار گندل کوغذاء کے طور پر استعمال کرتے ہوئے جزو بدن بنانے والے افراد نظام انہضام کی اصلاح و بحالی میں خصوصی مدد حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فروری و مارچ کے ایام میں کنوار گندل کے پودے بہتر پرور ش پاتے ہیں جن کی کاشت کے بعد پودے کے درمیان سے ایک پتلی شاخ نکلتی ہے جس پر پھول لگتے ہیں اور جب ان پھولوں سے بیج بن جائیں تو موسم بہار میں ان کو ریت سے بھر ی ہوئی ٹرے ، گملے یا دیگر جگہوں پر لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار و گھریلو افراد اس سلسلہ میں ماہرین زراعت سے مزید رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید : کامرس