ایشیاء کی سٹاک مارکیٹس میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو مندی اور تیزی کا ملا جلا رجحان

ایشیاء کی سٹاک مارکیٹس میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو مندی اور تیزی ...

ٹوکیو(اے پی پی) ایشیاء کی سٹاک مارکیٹس میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو مندی اور تیزی کا ملا جلا رجحان رہا۔ٹوکیو سٹاک کا مرکزی نکی225 انڈکس 0.34 فیصد یا 65.66 پوائنٹس اپ کے ساتھ 19,091.81 پر اور ٹاپکس انڈیکس تمام پہلے سیشنز میں 0.13 فیصد یا 2.02پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1,530.17 پر بند ہوا۔سب سے زیادہ نقصان کا شکار ٹکاٹا کارپوریشن کے حصص رہے،کمپنی کے دیوالیہ ہو جانے کے خدشات کے باعث اس کے حصص کی قدر میں 21 فیصد سے زائد کی کمی کے ساتھ 567 ین پر بند ہوئے۔ ہانگ کانگ سٹاک کا آغاز ہی مندی سے ہوا،مرکزی ہینگ سینگ انڈیکس 0.62 فیصد ڈاؤن کے ساتھ 22,907.86 کی سطح پر بند ہوا جبکہ شنگھائی کا کمپوزٹ انڈیکس میں 0.54 فیصد اور شنزن انڈیکس میں 1.44فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔جمعہ کو ایم ایس سی آئی برڈ سیٹ انڈیکس آف ایشیاء پیسیفک ایکس جاپان 0.2فیصد ڈاؤن رہا۔

آسڑیلوی سٹاک میں 0.6 فیصد تک تیزی آئی جبکہ وال سٹریٹ میں امریکی سٹاکس بھی زیادہ تر مندی کا شکار رہے۔

مزید : کامرس