ہیوچیسن پورٹس نے ویسل ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈقائم کردیا

ہیوچیسن پورٹس نے ویسل ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈقائم کردیا

کراچی( پ ر)ہیوچیسن پورٹس پاکستان نے دو ماہ سے بھی کم وقت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 گھنٹوں کے اندر 1666 کنٹینر موز کی ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ملک کے پہلے ڈیپ واٹر کنٹینر ٹرمینل نے ٹیسٹ آپریشنز کا آغاز 9 دسمبر 2016 کو کیا تھا۔ ٹرمینل پر 6200 کنٹینرز (ٹی ای یوز) گنجائش کے حامل کارگو جہاز ایم ایس سی لوسی سے ان کنٹینرز کی ہینڈلنگ کی گئی ۔ جہاز کے قیام کے دوران اس نئے ٹرمینل پر ویسل آپریٹنگ ریٹ (VOR) فی گھنٹہ 129 کنٹینر موز، برتھ پروڈکٹویٹی ریٹ (BPR) فی گھنٹہ 102 کنٹینر موز اور گراس کرین ریٹ (GCR) فی گھنٹہ 27.8 کنٹینر موز کی رفتار سے سرانجام دیئے گئے ۔ اس دوران مجموعی طور پر 2 ہزار 634 کنٹینرز ٹی ای یوز ہینڈل کئے گئے۔ کراچی میں ویسل آپریٹنگ ریٹ کا سابقہ سب سے بڑا ریکارڈ 2013 میں بنا جسے ہیوچیسن پورٹس کے آئی سی ٹی میں 121 موز فی گھنٹہ کی رفتار سے قائم کیا گیاتھا۔

مزید : کامرس