زرعی اجناس کی باقیات بائیو انرجی کے حصول میں استعمال کی جا ئیں گی ،سیکرٹر ی زراعت
لاہور( کامرس رپورٹر )سیکرٹر ی زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ کسان زرعی اجناس کی باقیات کو تلف کرنے کی بجائے محکمہ زراعت کو یہ باقیات قیمتاً فروخت کریں تاکہ یہ باقیات بائیو انرجی کے حصول میں استعمال کی جا سکیں ۔ایک اجلاس کے موقع پر سیکرٹری زراعت نے کہاکہ حکومت نے زرعی اجناس کی باقیات سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ شروع کرنے کے لئے متعدداقدامات کئے ہیں ۔پاکسان کی زرعی اجناس کی باقیات کو بھی بہترین نرخ پر فروخت کرنے کو یقینی بنارہے ہیں کیونکہ ملک کی ترقی میں کسا ن کا کردار اہم ہے۔ اس موقع پر پنجاب بائیو انرجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا محمد عارف نے سیکرٹری زراعت محمد محمود کوزرعی اجناس کی باقیات سے بجلی پیدا کرنے کے پراجیکٹ بارے بریفنگ دی ۔رانا محمد عارف نے بتایا کہ زرعی اجناس کی باقیات جمع کرنے کے لئے ابتدائی طور پر پانچ مشینیں درآمد کی جارہی ہیں -جبکہ بعدازاں ان پچانوے مشینیں مزید تیار کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہاکہ ان زرعی اجناس کو سٹور کرنے کے لئے 9مقامات کا تعین کیا گیا ہے تاکہ کسانوں کی فصلوں کے ضیاع کومنافع میں تبدیل کیا جاسکے ۔
انہونے کہاکہ زرعی اجناس کی باقیات جمع کرنے کے لئے بڑے سٹور بنائے جائیں تاکہ بوقت ضرورت فوری طور پر پاور پراجیکٹ کو زرعی اجناس کی باقیات فراہم کی جاسکیں ۔یہ منصوبہ اپنی مثال آپ ہے اس منصوبہ سے فصلوں کی باقیات کو آگ لگا کر تلف کرنے کا رجحان بھی ختم ہوجائے گا اور فضائی آلودگی میں بھی کمی ہوگی ۔