شوق اور شہرت کیلئے شوبز میں آئے ہیں،چائلڈ سٹارز محمد علی،معظم علی

شوق اور شہرت کیلئے شوبز میں آئے ہیں،چائلڈ سٹارز محمد علی،معظم علی
 شوق اور شہرت کیلئے شوبز میں آئے ہیں،چائلڈ سٹارز محمد علی،معظم علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف چائلڈ سٹارز محمد علی اور معظم علی نے کہا ہے کہ ہم شوق اور شہرت کیلئے شوبز میں آئے ہیں اور ہمیں کسی جعلی شہرت کی ضرورت نہیں ہم اپنے کام کی وجہ سے ہی عزت اور مقام حاصل کر یں گے۔ محمد علی اور معظم علی نے’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفارش کے ذریعے آگے آنیوالے لوگوں کی شہرت بھی جعلی ہوتی ہے لیکن جو لوگ محنت سے آگے آئیں ان کا نام ہمیشہ زندہ رہتا ہے اور ہم دونوں بھائیوں کو فخر ہے کہ ہم آج جس مقام پر ہیں یہ سفارش سے نہیں بلکہ محنت سے حاصل کیا ہے۔ہمارے کئی ڈرامے اب تک آن ائیر ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اداکاری کے شعبے میں ابھی بہت کچھ کر نے کی ضرورت ہے جس کیلئے حکو متی سطح پر اقدامات کر نا ناگزیر ہو چکا ہے ۔معظم علی نے بتایا کہ نجی ٹی وی سے پیش کی جانے والی ڈرامہ سیریز ’’جاں نثار‘‘میں میرا رول بہت پسند کیا گیا۔

مزید :

کلچر -