فحاشی کا دور ختم ہوچکا عوام صرف اور صرف معیاری کام کو پسند کرتے ہیں،اجمل ملک

فحاشی کا دور ختم ہوچکا عوام صرف اور صرف معیاری کام کو پسند کرتے ہیں،اجمل ...

لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج کے سینئر ڈائریکٹرڈاکٹر اجمل ملک نے کہا ہے کہ فحاشی کا دور ختم ہوچکا ہے اب عوام صرف اور صرف معیاری کام کو پسند کرتے ہیں۔اجمل ملک نے کہا کہ تھیٹر کے عروج اور ترقی میں لاہور سے وابستہ پروڈیوسرز کا بہت اہم کردار ہے‘ تھیٹر ترقی یافتہ ہے اور ہمیشہ رہے گا‘ نئے موضوعات پر فلمیں بنائی جائیں تو فلم انڈسٹری بھی ترقی یافتہ ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ فلمی صنعت کی طرح تھیٹر کبھی زوال پذیر نہ ہو اور مجھے یقین ہے کہ ایسا ہی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ فلمیں بنانے والوں کو چاہئے کہ وہ نئے موضوعات کے مطابق فلمیں بنائیں اور تھوڑی سی ریسرچ کر لیا کریں تو ایک اچھی فلم بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستانی اسٹیج ڈراموں کو بھارت میں بھی بہت پسند کیا جا تا ہے ۔

مزید : کلچر