دیپکا اور برازیلین فٹبالر نیمار کی پہلی فلم ٹرپل ایکس،دی ریٹرن آف زینڈر کیج ریلیز کر دی گئی

دیپکا اور برازیلین فٹبالر نیمار کی پہلی فلم ٹرپل ایکس،دی ریٹرن آف زینڈر کیج ...
دیپکا اور برازیلین فٹبالر نیمار کی پہلی فلم ٹرپل ایکس،دی ریٹرن آف زینڈر کیج ریلیز کر دی گئی

  

لاس اینجلس (آئی این پی)ہالی ووڈ ایکشن ہیرووِن ڈیزل اوردپیکا پڈوکون کی ایکشن سے بھرپور نئی ایڈونچر تھرلر فلم ’ٹرپل ایکس،ڈی ریٹرن آف زینڈر کیج‘کو نمائش کیلئے پیش کر دیا گیا۔ ہدایتکارڈی جے کاسورو کی یہ فلم ٹرپل ایکس فلم سیریز کے سلسلے کی تیسری کڑی ہے جس میں وِ ن ڈیزل ایک بار پھر اپنے گزشتہ کردار زینڈر کیج کے روپ میں جلوہ گر ہونگے اس سنسنی خیز ایکشن فلم میں وِین ڈیزل اور دپیکا کے علاوہ معروف برازیلی فٹ بال اسٹار نیما ر بھی جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں سیموئیل ایل جیکسن، ٹونی جا، روبی روز، ڈونی ین ، مائیکل بِسپنگ اور نینا ڈوبریو شامل ہیں۔

مزید : کلچر