ڈیزرٹ ٹی20کپ،افغانستان فائنل میں پہنچ گیا،شہزاد کے 80 رنز

ڈیزرٹ ٹی20کپ،افغانستان فائنل میں پہنچ گیا،شہزاد کے 80 رنز

دبئی(اے پی پی) افغانستان کی ٹیم ڈیزرٹ ٹی ٹونٹی چیلنج کرکٹ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی، فاتح ٹیم نے سیمی فائنل میں اومان کو 8 وکٹوں سے شکست دی، شہزاد نے 80 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ جمعہ کو کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں اومان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 149 رنز بنائے، ذیشان مقصود 33 رنز بنا کر نمایاں رہے، فریداحمد نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں افغانستان نے مطلوبہ ہدف 18.3 اوورز میں محض 2 وکٹوں پر حاصل کیا، محمدشہزاد نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 80 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی