آسٹریلیا اوپن ٹینس،سرینا اور نڈال کا تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی

آسٹریلیا اوپن ٹینس،سرینا اور نڈال کا تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی

 سڈنی(سپورٹس رپورٹر)امریکی ٹینس اسٹارسرینا ولیمزاوراسپین کے رافیل نڈال آسٹریلین اوپن کے تیسرے رانڈ میں پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں امریکا کی سرینا ولیمز نے جمہوریہ چیک کی لوسی سفارووا کو ہرا کر تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کر لی ہے ۔ امریکی کھلاڑی نے ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں بھی زبردست پرفارمنس دی اور حریف کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا ۔ انہوں نے پہلے سیٹ میں چھ تین سے با آسانی کامیابی حاصل کی ، دوسرے سیٹ میں بھی وہ اپنی حریف پر چھائی رہیں اور انہیں چھ چار سے ہرا کر ایونٹ کے تیسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔دوسری جانب ایک اور میچ میں ٹاپ سیڈڈ پولینڈ کی اگینسکا رڈوانسکا، جرمنی کی برونی کیخلاف اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہرہوگئیں۔مینزسنگلز مقابلے میں اسپین کے رافیل نڈال ، سائپرس کے مارکوس بغداتیس کو زیرکرکے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی