آسٹریلین اوپن ٹینس، اعصام الحق کو مینز ڈبلز دوسرے راؤنڈ میں شکست

آسٹریلین اوپن ٹینس، اعصام الحق کو مینز ڈبلز دوسرے راؤنڈ میں شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملبورن(اے پی پی) سٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی کو آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز دوسرے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، بیکر اور مکٹک نے اعصام اور ملزر کو شکست دی۔ سال کے پہلے گرینڈسلام ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز ڈبلز دوسرے راؤنڈ میں امریکن پلیئر بیکر اور ان کے کروشین جوڑی دار مکٹک نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے آسٹرین جوڑی دار جرگن ملزر کو 6-4 اور 6-3 سے زیر کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا۔