ڈرگ لائیرز فورم اور ینگ فارماسسٹس کا مشترکہ احتجاجی مظاہرہ
لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان ڈرگ لایئرزفورم، ینگ فارماسسٹ ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجتماعی مظاہرہ پریس کلب لاہور کے باہر کیا گیا ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈرگ لائیرز فورم نور محمد مہر نے کہا کہ پاکستا ن میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی حالیہ کرپشن اور قانونی شکنی کی وجہ سے مریضوں کی ہلاکت میں پانچ گناہ اضافہ ہوچکا ہے ۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی عرصہ چالیس سال سے غیرقانونی طورپر ادویات کی قیمتوں میں پانچ گناہ اضافہ کی ذمہ دار ہے ۔مریضوں کی لوٹ مار میں ڈریپ ڈرگ ایکٹ1976کے سیکشن7سب سیکشن8کے مطابق سنگل اجزاء کی ادویات کوایک سالٹ جنریک کے طور پر رجسٹرڈ کی جانی ضروری ہے ۔ ہم عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ کے مشکور ہیں جنہوں نے ڈریپ کی مریض کش پالیسوں کے سدباب کیلئے اپنا کردار ادا کیا ۔مزید چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست ہے کہ ادویات کی قیمتوں، میڈیکل ڈیوائسزز سٹنٹ کی متعین قیمتوں کے حوالے سے فوری ازخودنوٹس لیں۔ ینگ فارماسسٹ ایسویسی ایشن کے مرکزی رہنما ڈاکٹر ہارون یوسف، ڈاکٹر حنا شوکت نے بھی خطاب کیا۔