یونین کونسل 217میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ، عوامی خدمت مشن ہے : رابعہ فاروقی

یونین کونسل 217میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ، عوامی خدمت مشن ہے : رابعہ فاروقی

 لاہور(فورم دیبا مرزا :تصاویر : علی رضا)چیئر مین یو نین کونسل 217 اورمسلم لیگ( ن) کی نڈر،محنتی اور مخلص ومتحرک کارکن رابعہ فاروقی نے ’’ روز نامہ پاکستان کے فورم ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونین کونسل میں گراس رووٹ لیول پر ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے،قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت کر نااور بنیادی ضروریات کو عوام کے دروازاے پر فراہمی میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ،پنجاب بھر میں ترقیا تی کاموں کے جال نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ( ن) لیگ عملی اقدا مات کی حا مل جماعت ہے ،مریم نواز خواتین کے لئے رول ماڈل ہیں اور میری خواہش ہے کے آنے والے وقت میں بینظیر بھٹو کی طرح وزیر اعظم بن کر ابھریں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتا یا کہ گو کہ مجھے سیا سی میدان میں قدم رکھے ابھی چند سال ہو ئے ہیں لیکن اپنے سینئرز اور محسن خواجہ حسان احمد،خواجہ سلمان رفیق اور توصیف شاہ سمیت پارٹی قیادت کے تعاون سے اتنے کم عرصے میں میں نے پارٹی اور حلقہ میں نام پیدا کیا ہے ،انہوں نے بتا یا کہ میں واحد پا رٹی خاتون ورکر ہوں جو کہ عام آدمی کے ووٹ سے کا میا ب ہو کر آئی ہو ں جس کی ایک اور وجہ میرا عوام سے دلی لگاؤاور ان کے لئے کچھ کر گزر نے کی لگن بھی ہے میں ہر وقت اپنے یونین کونسل کے عوام کی خدمت کر نے لئے تیار رہتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ عوام نے مجھے اعتماد کا جو ووٹ دیا ہے میں اس پر ان کی مشکور ہو ں اور ہر گز ان کو نا امید نہیں کروں گی۔ انہوں نے بتا یا کہ چیئر مین منتخب ہو تے ہی انہوں نے یونین کونسل کی فلا ح وبہبود کا کام شروع کر دیا تھا جس میں پہلی مثال پو لیس چوکی کا قیام ہے اس کے ساتھ ساتھ میٹرنٹی ہسپتال کا قیام، دستکاری سکول، گولہ تاروں کا جال،سیوریج اور پینے کے صاف پا نی کا فلٹریشن پلانٹ کا کام تیزی سے جاری ہے۔ پارٹی میں خواتین ورکر کو مقام کے حوالے سے بات کر تے انہوں نے کہا کہ خواتین کو پارٹی میں نما یاں اہمیت حاصل ہے جس کی عملی مثال میں خود ہو ں۔انہوں نے کہا کہ آج میں جس مقام پر ہوں یہ سب ہمارے قائد حمزہ شہباز کی مرہون منت ہے جن کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے ایک عام خاتون و رکر اس مقام پر پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہمیشہ محنت اور لگن سے کام کر نا چاہیے اور معاشرے کے ایک کلیدی فرد کی حیثیت سے اپنا لوہا منوانا چا ہیے اور ثابت کرنا چاہئے کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں ہیںآج کی خواتین کسی بھی طرح سے مردوں سے کم نہیں ہیں اپنی یونین کونسل کو ایک مثالی یونین کونسل اور ایک رول ماڈل بنانا میری اولین ترجیح ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1