ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کا اہم حصہ ہے،قاری زوار بہادر

ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کا اہم حصہ ہے،قاری زوار بہادر

لاہور(خبر نگار خصوصی) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاری محمد زوار بہادرنے کہا ہے کہ ختم نبوت کا مألہ مسلمانوں کے ایمان کا ایک اہم حصہ ہے اوریہ مۂلہ ہردور میں مسلمانوں کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے ،جب بھی اسلام دشمن عناصر نے اس عقیدہ پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی عاشقان مصطفی ﷺ نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے اسکا دفاع کیا۔ برصغیر کے خطہ میں جب قادیانیت کا فتنہ کھڑا ہوا تو مشائخ ، علماء کرام اور عوام وخواص نے اس فتنہ کی سرکوبی کیلئے کوئی کسر اٹھانہیں رکھی اورآخر میں حضرت علامہ امام شاہ احمد نورانی صدیقی رحمۃ اللہ علیہ نے دیگر علماء کے ساتھ مل کر 1974ء میں قومی اسمبلی میں ان کوغیر مسلم اقلیت قرار دینے کا قانون منظور کراکے قادیانیت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی۔انہوں نے کہا کہ حکمران حیلے بہانوں سے 95Cکو تبدیل کرنے یا ختم کرنے کا خواب دل سے نکال دیں،قومی اسمبلی اور سینٹ کے اراکین 95سی ناموس رسالت کے قانون پر سوچ سمجھ کر بحث کریں ہمارے اکابرین نے ہر دور میں ختم نبوت اور ناموس رسالت کے لئے عظیم قربانیاں دیں ہم ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس مشن کو جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ نے کہا ہے کہ فیس بک پر گستاخانہ مواد ڈال کر اسلامیان پاکستان کی دل آذاری کرنے والوں کے خلاف حکومت فوری کارروائی کرے اور سزا کے خوف سے روپوش ہونے والوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق فوری سزا دی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ محمدیہ رضویہ فردوس مارکیٹ گلبرگ میں جمعۃ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جیسے ملک میں کسی کو لادینیت اور اظہار رائے کے نام پر نبی پاکﷺ ،قرآن پاک‘ اسلام اور شعائر اسلام کے خلاف گستاخی اور بے ادبی کی اجازت دی گئی تو ملک میں انارکی پھیل جائے گی اور اس کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی انہوں نے کہا کہ دشمنان اسلام نے وطن عزیز پاکستان میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت یہ ناپاک کھیل کھیلنے کی جسارت کررہے ہیں مگر غلامان مصطفےٰﷺ ان منصوبوں کو خاک میں ملا دیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1