دینی جماعتوں نے ملک بھر میںیوم تحفظ ناموس رسالتﷺمنایا

دینی جماعتوں نے ملک بھر میںیوم تحفظ ناموس رسالتﷺمنایا

لاہور(پ ر)دینی جماعتوں نے ملک بھر میں یوم تحفظ ناموسِ رسالت ؐ منایا،ملک بھر کی ہزاروں مساجد میں لاکھوں عوام الناس سے ناموسِ رسالتؐ ایکٹ میں مجوزہ ترمیم کیخلاف مذمتی قراردادیں منظور کرائیں گئیں،حکومت یہودی و قادیانی لابی کی ایماء پر آئین کی اسلامی شقوں باالخصوص ختم نبوت و ناموسِ رسالتؐ قانون کو غیر موثر کرنیکی سازشوں سے باز رہے،جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں پاس کی گئیں قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ چناب نگر کے تعلیمی ادارے قادیانیوں کودینا اسلام و آئین سے انحراف ہے یہ فیصلہ اوریونیورسٹی شعبہ غدارِ پاکستان قادیانی سائنسدان سے منسوبی کا فیصلہ واپس لیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار کل جماعتی مجلس عمل تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ملک بھر میں منائے گئے یوم تحفظ ناموسِ رسالتؐ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے تمام مکاتب فکر کے علماء اور دینی و مذہبی راہنماؤں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مولانا اللہ وسایا،مولانا اسماعیل شجاع آبادی،جے یو آئی کے مولانا محمدامجد خان،مولانامحب النبی،مولانا سیدمحمودمیاں ،مولانا عبدالرؤف فاروقی ،جماعت اسلامی کے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ودیگر نے کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1