ضلعی انتظامیہ کا اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں اہم کردار ہے،افضال بھٹی

ضلعی انتظامیہ کا اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں اہم کردار ہے،افضال ...

لاہور(اپنے خبر نگار سے )کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب افضال بھٹی نے کہا ہے کہ سمندر پارمقیم افراد کے مسائل کے حل کے ضمن میں ضلعی انتظامیہ کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور اضلاع کے فیلڈافسران اوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ایک مربوط پالیسی پر عمل پیراہوں ۔ لاہور ، قصور ، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب اضلاع میں اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے حوالے سے کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ سنبل کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس کے دوران افضال بھٹی نے کہاکہ ضلعی فیلڈافسران کی محنت اوردلچسپی سے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے مسائل مہینوں کی بجائے دنوں میں حل ہوسکتے ہیں۔

،فیلڈ افسران ،ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کے ماہانہ بنیادوں پر 2 اجلاسوں کا انعقادیقینی بنائیں او ر فریقین کو آمنے سامنے بٹھا کر روایتی کی بجائے آؤٹ آف باکس طریقے سے مسائل کا حل نکالاجائے ۔اجلاس کے دوران لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی متعددشکایات کا جائزہ لیا گیا اور کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ سنبل نے ان کے حل کیلئے موقع پر ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ ڈائریکٹر جنرل اوپی سی سید جاوید اقبال بخاری اور لاہور،قصور،شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے متعلقہ ضلعی افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1