حکمران پی پی پر تنقید کر کے قد بڑھانا چاہتے ہیں،مہرین انور راجہ

حکمران پی پی پر تنقید کر کے قد بڑھانا چاہتے ہیں،مہرین انور راجہ

لاہور(لیڈی رپورٹر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں عوام کو تازہ سبزی ملتی ہے اور نہ خالص دود ھ ملتا ہے ، اشرافیہ کے خلاف بولنے والے اشرافیہ کے مفادات کا تحفظ کررہے ہیں،پنجاب میں حکمرانوں کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے۔

اوروہ پیپلزپارٹی پر تنقید کرکے اپنا قد بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نہ جانے وہ پیپلزپارٹی سے کیوں خوف زدہ ہیں ،مسلم لیگ (ن )پیپلزپارٹی کے خلاف بہت بولتی ہے لیکن عوام حقائق جانتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہمیں حکمرانوں سے تو تکلیف نہیں لیکن ان کی ناقص کارکردگی سے پوری قوم کو تکلیف ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1