داتادربار ہسپتال میں ریکوری مجسٹریٹ کی سیٹ تخلیق کرنیکا فیصلہ

داتادربار ہسپتال میں ریکوری مجسٹریٹ کی سیٹ تخلیق کرنیکا فیصلہ

لاہور(محمد نواز سنگرا) صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ،کرپشن کے خاتمے اور آمدن میں اضافے کیلئے محکمہ اوقاف نے دربار ہسپتال کے سروس رولز میں ترمیم اور واجبات کی وصولی کیلئے مجسٹریٹ یا تحصیلدار ریکوری کی آسامی تخلیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمے نے داتا دربار ہسپتال کے سروسز میں ترامیم کیلئے رولز ایکسپرٹس کی تقرری، خواتین ملازمین کی کنٹریکٹ سے ریگولائزیشن اور لنگر کی تقسیم کو بہتر بنانے کیلئے لنگر سپروائزر کی آسامی بھی تخلیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تمام فیصلے سوموارکو ہونے والے اوقاف بورڈ میں پیش کیے جائیں گے جہاں سے منظوری کے بعد ان تمام فیصلوں کو لاگو کیا جائے گا۔محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے خامیوں کو دور کرنے کیلئے اہم فیصلے کرنا شروع کر دیئے ہیں جن کی روشنی میں داتا دربار کو تمام تر سہولیات سے مزین کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں سروسز ہسپتال،میو ہسپتال، جناح ،گنگا رام اور جنرل ہسپتال جیسی تمام سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کیلئے محکمے نے داتا دربار ہسپتال میں ڈیلاسز سنٹر کے قیام کے سلسلہ میں سپیشلسٹ کیڈر ڈاکٹرز کی آسامیوں کی تخلیق اور واک ان انٹرویوکی ڈاکٹروں کی ایڈہاک تقرری کافیصلہ کیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1