گڑھی شاہوپولیس کی برنی روڈپرکارروائی،5قماربازگرفتار

گڑھی شاہوپولیس کی برنی روڈپرکارروائی،5قماربازگرفتار

لا ہور (کرا ئم ر پو رٹر )گڑھی شاہو پولیس نے برنی روڈکے علاقے میں چھاپہ مار کر جوئے کے مکروہ دھندے میں ملوث 5افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے50ہزار سے زائد نقد ی موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی سول لائنز علی رضا نے مختلف تھانوں کی ٹیمیں بنا کرجرائم میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ۔ پولیس ٹیم نے برنی روڈ گڑھی شاہو کے علاقہ میں چھاپہ مار کر جوئے کے مکروہ دھندے میں ملوث5ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان میں منیر ، مرزا آفتاب ، رضوان ، شاہد اور وسیم شامل ہیں ۔

مزید : علاقائی