صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زرسے محروم

صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زرسے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹرسے)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ذرائع کے مطابق ڈیفنس سی کے علا قہ بر کی روڈ پرڈاکو نو ید کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 4لا کھ 30ہزار کی نقدی ،طلا ئی زیو رات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ مسلم ٹا ؤ ن میں وسیم کی فیملی کو یر غمال بنا کر 3 لاکھ کی نقد ی ،سمن آ با د میں واجد سے2 لاکھ کی نقد ی اور مو با ئل فو ن،ہڈ یا رہ میں شفیق سے 70ہزار کی نقد ی،نو اب ٹا ؤ ن کے علا قہ میں سعید سے 65ہزار،اقبا ل ٹا ؤ ن میں اشر ف سے45ہزار،ما ڈل ٹاؤن میں داؤ د سے 55ہزار کی نقدی اور قیمتی سامان چھین لیا گیا جبکہ شا لیما ر میں عمر کی گاڑی اور گلشن راوی میں سر ور،گلشن اقبا ل میں فا روق اور با غبا نپو رہ میں عر فا ن کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -